کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کاروبار میں جعلسازی اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹگیشن کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایس ایس پی کورنگی قیص خان، تفتیشی افسر عباد حیدر، کامران آفتاب اور عباس بٹ سے بھی جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کی وکیل بشریٰ عباس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ساجد معروف نے کامران آفتاب کو 2 کروڑ روپے کا کیمکل مواد فراہم کیا، کامران آفتاب نے عباس بٹ کے ذریعے 90لاکھ روپے کا پے آرڈر دیا، ایس ایس پی اور دیگر پولیس افسران ملزمان کا ساتھ دے رہے ہیں۔