کراچی (جنگ نیوز) انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان نے عرفان قریشی کی بطور صدر دو سالہ مدت کے لیے تقرری کا اعلان کیا ہے،عرفان قریشی نے کہا کہ انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے، چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے اس ادارے نے زبان، تعلیم اور مکالمے کے ذریعے باہمی روابط استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔