• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال حادثات میں 480 اموات حکومتی دعوؤں کی نفی، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گزشتہ روز ناظم آباد میں ریس لگاتی منی بسوں کی زد میں آکر ایک خاتون کے جاں بحق ہونے ، شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور رواں سال ہیوی ٹریفک و خونی حادثات میں 55خواتین اور 56بچے و بچیوں سمیت 480افراد کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش اور حکومت و محکمہ پولیس کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک سمیت خونی حادثات میں کمی کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے ،شہر کے انفرا اسٹرکچر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ای چالان کے ذریعے کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ، حکومت اور ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید