کور کمانڈر ہاؤس میں آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی، سعد رفیق

May 29, 2023

لاہور (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس )میں آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے لیگی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ قائداعظم کا گھر اور کورکمانڈر ہاؤس ہے، تحریک انصاف کی ساری لیڈر شپ یہاں موجود تھی، اسکے باوجود تحریک انصاف کے شرپسندوں نے جناح ہاؤس کو جلایا اور اس کے تقدس کو پامال لیا۔