کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ ملتوی، ایک ارب کے فنڈز حکومت کو واپس

May 29, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبرذرائع کے مطابق مختلف وجوہات پر کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کو آئندہ مالی سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اور ایک ارب روپے کے فنڈز حکومت پنجاب کو واپس کردئیے گے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کیلئے سڑک و پل کی تعمیر کے علاوہ پوٹھوہار ایونیو(کچہری چوک تا ٹی چوک) پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کو فوری طور پر شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف تاحال منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن بھی شروع نہیں ہوسکی ہے۔جس کے باعث رواں مالی سال میں منصوبہ پر کام کا آغاز مشکل ہوگیا ہے۔اس لئے فنڈز کو لیپس ہونے سے بچانے کیلئے سرینڈر کردیا گیا ہے۔