علی نواز اعوان کا کاروباری دفتر سربمہر

May 29, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر، رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے ٹریولز کےدفتر کو سربمہرکر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی واضح وجہ معلوم نہ ہو سکی ، پی ٹی آئی نے علی نواز کے گھر کا فرنٹ پورشن گرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔