چین: شنگھائی میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

May 29, 2023

چین کے شہر شنگھائی میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں آج مئی کے مہینے کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں 147 سال کے بعد درجہ حرارت 36.1 ڈگری تک جا پہنچا، جو اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں مئی 1876 میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری تک پہنچا تھا۔ جبکہ 1903، 1915 اور 2008 میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 تک پہنچا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں درجہ حرارت عام طور پر جون، جولائی اور اگست میں 36 ڈگری سے اوپر جاتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں اس سال مارچ سے غیرمعمولی گرم موسم جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کےجنوبی صوبوں میں اگلے چند دنوں کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔