علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سالانہ اجلاس عمومی منعقد کیا گیاجس میں ایسوسی ایشن کے اراکین نے ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ سال کی کاروائی اورآڈٹ رپورٹ کی منظوری لی گئی۔ سالانہ اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر علیم صدیقی نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ہماری ٹیم نے ترقی کے گراف کو نیچے نہیں گرنے دیا۔منفی طرزِ عمل سے انسان اپنے لئے رنج اور دوسروں کے لئے رنجشیں پیدا نہ کرے۔ ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری جنرل انجینئر محمد ارشد خان نے ایسوسی ایشن اور اس سے منسلک اداروں کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔