نیویارک میں ترک قونصل خانے پر حملے کا ملزم گرفتار

May 30, 2023

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ترکیہ کے قونصل خانے پر حملے کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں ترک قونصل خانے پر حملہ کرنے اور اس کی کھڑکیاں توڑنے کا الزام ہے مشتبہ شخص کی شناخت 29سالہ رجب اکبیک کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ گرفتاری امریکی اور ترک حکام کی جانب سے مذمت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ صدر اردوان نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ تھا کہ وہ مجرم کی تلاش کریں۔