لندن پولیس ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پر کال وصول نہیں کرے گی

May 30, 2023

لندن(نیوزڈیسک)لندن پولیس آئندہ کسی ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پر کال وصول نہیں کرے گی 31 اگست کے بعد ہر قسم کی ذہنی صحت کی ایمرجنسی کال لینے پر پابندی ہوگی۔میٹ پولیس کمشنر نے کہا کہ لندن پولیس میڈیکل پروفیشنل نہیں کہ ذہنی صحت کی ہنگامی کالز پر حاضر ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت جرائم سے نمٹنے پر لگانے سے اہل لندن کو بہت فائدہ اور سکون ہوگا۔