پولیس تحفظ سینٹرز کی طرف سے 3ہزار سے زیادہ افرادکوخدمات کی فراہمی

May 30, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی ریجن میں قائم پولیس تحفظ سینٹرزنے اب تک 3ہزارسے زیادہ افرادکوخدمات فراہم کیں ،تحفظ سینٹرزسے استفادہ کرنے والوں میںخواتین، معذور افراد، ٹرانسجینڈرز، نشے کے عادی اور دیگر محروم طبقات شامل ہیں ،اس امر کااظہارآرپی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی زیرصدارت راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں قائم تحفظ سینٹر زکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیاگیا۔ ان افراد کو ایس اوپی کے مطابق مختلف اداروں، این جی اوز اور بحالی مراکز میں بھجوایا گیا ۔