نئی ٹیکنالوجی کا استعمال دورحاضر کی اشد ضرورت ہے‘ پروفیسر آصف علی

June 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اور ایگریکلچرل مشینری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے زیراہتمام ڈرون سپرے اور تھری ڈی ٹیکنالوجی پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔تمام طلباء و طالبات کو نئے علوم اور فنون سے متعارف کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مشینری ریسرچ انسٹیٹیوٹ شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ ایمری نئی ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔اس ضمن میں ہر کوشش کو بروئے کار لایا جائے گا۔محمود ریاض اور غلام حسین ایمری ملتان نے شرکاء کو تھری ڈی سکینر کی ٹریننگ دیتے ہوئے مختلف اشیاء کو اس سکینر کے ذریعے کمپیوٹر ڈرائنگ میں تبدیل کرنا سکھایا،انجینئر محمد سعید نے ڈرون اڑانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے ایسی ٹریننگز کرانے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر انجینئر عبدالعلیم،ڈاکٹر محمد سیف،ڈاکٹر محسن نواز، ڈاکٹر عمیر سلطان،ڈاکٹر عابد ڈاکٹر، محسن خان،ڈاکٹر شازیہ حنیف،انجینئر شہزاد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات موجود تھے۔