پریمیئر لیگ کیلئے لوٹن فٹبال ٹیم کی کامیابی پر کمیونٹیز کا جشن

June 01, 2023

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن ٹاؤن ہال کے سامنے پیر کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوٹن کمیونٹی نے جمع ہو کر لوٹن فٹبال ٹیم کی حالیہ کامیابی کو سراہا۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک لارڈ قربان حسین نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لوٹن ٹاؤن فٹ بال ٹیم کے پریمیئر لیگ پہنچنے کا خیر مقدم کیا، انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ لوٹن کی پاکستانی کشمیری، ویسٹ انڈیز اور دیگر سب کمیونٹیز باہم مل کر اپنی مقامی ٹیم کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں ورنہ لوٹن کے متعلق اکثر منفی رپورٹس ہوتی ہیں۔ یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ لوٹن فٹ بال ٹیم کسی بڑے سرمایہ دار کی ملکیت نہیں۔ لارڈ قربان لوٹن فٹ بال ٹیم hatters کی کامیابی کے سیلبریشن پروگرام میں شریک تھے۔ اس پروموشن پارٹی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر قطار در قطار نظم و ضبط سے کھڑے رہے۔ علاوہ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے انٹرویوز میں ٹیم کی کامیابی کو مسرت کن قرار دیا۔ مئیر لوٹن یعقوب حنیف، ممبر پارلیمنٹ ریچل ہوپکنز نے بھی شرکت کی۔ اکیڈمک جمیل احمد اور حلیمہ علی، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری اور دیگر رہنماؤں کا بھی کہنا تھا کہ لوٹن فٹ بال ٹیم کی شاندار فتح بھرپور تعریف کی مستحق ہے اس سے نوجوان نسل کی مثبت سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی ہوگی۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے کامیابی کو سراہا۔ بی بی سی کے مطابق پریمیئر لیگ پروموشن پارٹی کلوز کے لیے سڑکوں پر ہزاروں شائقین سڑکوں پر کھڑے تھے۔ ویمبلے میں کوونٹری کے خلاف پلے آف فائنل میں کیل کاٹنے کے بعد، کلب نے1992 کے بعد پہلی بار ٹاپ فلائٹ ٹرن حاصل کیا۔ مڈفیلڈر پیلی رڈوک ایمپانزو نے کہا کہ امید ہے کہ موسم گرما سے لطف اندوز ہوں گے۔