کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں آگ کے باعث ایمرجنسی نافذ

June 01, 2023

اوٹاوا ( نیوز ڈیسک) کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا سکوشیا کا دارالحکومت ہیلی فیکس جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے۔ حکومت نے جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیاہے۔ آگ کے شعلے رہائشی علاقوں تک پہنچ گئے اور شہر بھر میں آسمان پر دھوئیں کے بادل منڈلاتے رہے۔