بلوچستان کو لوٹنے والوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا‘ ہدایت الرحمٰن بلوچ

June 02, 2023

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری /حق دوتحریک کے قائد مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہےکہ ساحل وسائل کانعرہ لگانے والے لیڈرکو سی پیک میں لوٹی ہوئی دولت میں حصہ مل گیا اس لیے وہ خاموش ہے بلوچستان کو لوٹنے والوں کے خلاف عوام متحد ہوں گے تووسائل کے مالک عوام بنیں گے بصورت دیگر چہرے بدل بدل ہر ہم پرمقتدر قوتوں کے تعاون سے لٹیرے مسلط ہوں گےانہوںنے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے کے تحت بلوچستان کے عوام کو لاوارث بنایاگیا ہے لوگ گھروں میں محفوظ نہیں ، صاف دکھائی دے رہا ہے حالات سنبھالنا نااہل حکمرانوں مقتدرقوتوں کے بس کی بات نہیں ۔