عمران عزیز میاں قوال برطانیہ میں فن کا مظاہرہ کرینگے

June 02, 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ قوال عزیز میاں کے صاحبزادے عمران عزیز میاں قوال دو ماہ کے دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ وہ دورے کے دوران مختلف شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ وہ27 جولائی کو واپس آئینگے۔