سٹی کورٹ، یکم جون سے ایک ماہ کی تعطیلات

June 02, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں ایک ماہ کی تعطیلات ہوگئیں، تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو تیس جون تک جاری رہیں گی،سول و فیملی،دیوانی اور رینٹ کے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی تاہم کرمنل مقدمات کی سماعت ہوگی،ہنگامی صورتحال کی صورت میں درخواست داخل کرکے مقدمے کی سماعت ہوسکے گی۔