شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ گڈاپ و دیگر اہلکار ریکارڈ سمیت طلب

June 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ جج ملیرنے تھانے میں شہری کو حبس بیجا میں رکھنے پر خلاف ایس ایچ او تھانہ گڈاپ حاجی ثنا اللہ ودیگر اہلکاروں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، تھانے میں شہری کو حبس بیجا میں رکھ کر زبردستی گن پوائنٹ پر گولی مارنے کی دھمکی دیکر 30 لاکھ کے چیک لینے اور سادہ اسٹامپ پیپرز پر انگوٹھے لگوانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف پٹیشن شہری انور علی نے وکیل کے توسط سے ڈسٹرکٹ جج ملیر کی عدالت میں داخل کی تھی ۔