کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں، خالی پلاٹوں یا دیگر مقامات پر ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نےشہر میں جاری صفائی آپریشن، لینڈ فل سائٹ اور جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو نے وزیر بلدیات کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیر بلدیات سندھ نے ہدایت دی کہ مہم کے دوران شہر سے کچرے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی و دیگر ملبہ بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے ، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام بلدیاتی اداروں کو آن بورڈ لیا جائے،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں ضروری انتظامات مکمل ہوتے ہی صفائی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔