کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین کورنگی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹینکروں کی غیر قانونی پارکنگ، پتھاروں اور ٹھیلوں کا خاتمہ کردیاگیا، کارروائی میں محکمہ انسداد تجاوزات، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے شعبہ انسداد تجاوزات اور پولیس نے حصہ لیا ، کمشنر نے کارروائی کی خود نگرانی کی اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ علاقے میں تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں۔