• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، رکشا ڈرائیور سمیت 5 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، رکشا ڈرائیور سمیت 5 زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق خدا کی بستی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار38سالہ شعیب ولد سلیم جاں بحق ہوگیا ،نیوسبزی منڈی نزد بسم اللہ مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد 35سالہ حبیب ولد احمد اور24سالہ جواد ولد جاوید احمد زخمی ہوگئے ،لیاقت آباد کے علاقے سپر مارکیٹ کے قریب مسافر بس بریک فیل ہونے کے سبب گاڑی اورموٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو 2 موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئےچاند بی بی روڈ پر چلتے رکشا پر اچانک درخت گر گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور 60سالہ نصیب اللہ خان شدید زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید