کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلیٹن کواٹرزبلاک جی ون، جہانگیر روڈ سےملحقہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی لائنوں میں گٹر کا گندا اور بدبودار پانی شامل ہونے سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،علاقہ مکینوں نے میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی اور سیوریج کی لائنوں کی خرابی فوری دور اور علاقے میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔