کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم گودام کے قریب جھاڑیوں سے کرنٹ لگی جھلسی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، 35 سے 40 برس ہے ، پولیس نے بتایا متوفی ممکنہ طور پرنشہ کاعادی ہے ، بجلی کی ہائی وولٹیج لائن کے تار چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا ، کورنگی میں روڈ کنارے ایک شخص کی لاش ملی ، عمر 60 برس کے قریب ہے ،کلفٹن کے علاقے میں کچرا کنڈی سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی ، عمر 65 برس کے قریب ہے ، شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ہے ، جہانگیر روڈ مارٹن کوارٹر کے قریب گھر سے 60سالہ سمینہ زوجہ ارشاد کی تین روز پرانی لاش ملی ، ملیر کھوکھراپار نمبر ایک ڈاکخانہ کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص جبکہ نصرت بھٹو کالونی میں نالے کے قریب سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔