• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر گڑھے میں آگ، ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مین یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب تعمیراتی کام کیلئے کھودے گئے گڑھے میں موجود بجلی کے کیبلز میں اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ، گڑھے سے ایک مکمل جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے،متوفی کے پاس بجلی کے آلات موجود تھے،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ کھودے گئے گڑھے میں ممکنہ طور پر 2 نشے کے عادی افراد بجلی کے تار کاٹنے کی نیت سے داخل ہوئے، ایک شخص موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص موقع سے فرار ہوگیا، متوفی کی عمر 35 سے 40 برس کے قریب شناخت نہیں ہوسکی ، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید