مراکز صحت کی چیکنگ،لیڈی ڈاکٹر غائب‘ 5 اہلکاروں کو شوکاز

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آ فیسر ہیلتھملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کی جانب سے مراکز صحت کی چیکنگ جاری ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے مرکز صحت پونٹہ،گردیز پور ،جلال پور کھاکھی،بھکر عاربی ودیگر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے طبی عملے کی حاضری چیک کی ۔تو مرکز صحت بھکر عاربی کی ڈاکٹر سعدیہ حاضری لگا ڈیوٹی سے غائب ہو گئیں۔ڈیوٹی سے مقررہ وقت سے پہلے جانے پر ڈاکٹر سعدیہ سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ جبکہ مرکز صحت پونٹہ کے سنیٹری انسپکٹر محمد بخش کی ناقص کارکردگی پائی گئی۔اسی طرح ای ایم آ ر میں ڈسپنسر انٹری کرتے پایا گیا ۔جس پر میڈیکل ٹیکنیشن سلطان محمود ،ڈسپنسر عزیز الرحمن ٰ،لیڈی ہیلتھ وزیٹر شازیہ حمید،مڈ وائف عاصمہ اقبال اور مورین احسن کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔