9 مئی واقعات میں PTI خواتین کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں‘ عطا تارڑ

June 02, 2023

اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ جنگ‘ اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں PTI خواتین کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں‘ ان واقعات کے پیچھے عمران خان اور اس کی منصوبہ بندی تھی، جس دن نواز شریف وطن آ جائیں گے الیکشن کا بگل بج جائے گا۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ثبوت کے بغیر الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ کسی خاتون کے ساتھ ظلم اور تشدد نہیں ہورہا یہ سب جھوٹ ہے۔