صوبائی دارالحکومت میں غیر معیاری مشروبات و آئسکریم کی فروخت جاری

June 03, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اور غیر معیاری مشروبات اور آئسکریم کی فروخت میں اضافہ ہوگیا، شہر کی اہم شاہراہوں گلی محلوں میں ریڑھی بانوں نے ڈیر ے جمالئے، تفصیلات کےمطابق شہر کی اہم شاہراہوں گلی محلوں، ہسپتالوں کے اطراف میں مضر صحت اور غیر معیاری مشروبات آئسکریم کلفی جعلی بوتلیں فروخت کرنے والوں نے ڈیر ے جمالئے ہیں جوانسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں جن کو پینے اور کھانے سے لوگ بالخصوص بچے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں لیکن متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی طبی ماہرین کے مطابق غیر معیاری مشروبات انسانی صحت خصوصاََ بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جسکے استعمال سے پیٹ ،معدے،گلے سمیت دیگر امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے کیونکہ غیر معیاری مشروبات میں ممنوعہ فوڈ کلرز اور اسکرین استعمال کی جاتی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر معیاری مشروبا ت پینے سے اجتناب کریں جبکہ عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ حکام غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔