جامعہ زکریا کاامتحانی شیڈول، الحاق شدہ کالجز کے طلبا کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

June 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سے الحاق شدہ کالجز نے یونیورسٹی کے فیصلے سے اپنے طلبا کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، بتایا گیاہے کہ جامعہ زکریا کے یکم جون کو مراسلہ جاری کیا جس کے مطابق وائس چانسلر نے سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے الحاق کالجز اے ڈی پی ، اےڈی اے ،کے امتحانات جو تاخیر کا شکار تھے انعقاد کی اجازت دے دی اور فرسٹ سمسٹر بی ایس پروگرام سیشن2022-26کا دورانیہ 45 سے 60 دن ہوگامراسلہ میں مذکورہ کالجزکو ہدایت کی گئی کہ اس دوران اپنے سلیبس کو مکمل کرالیں کنٹرولرا متحانات ان کے پیپر کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور فائنل شیڈول جاری کریں جس پر کالجز کے اعتراض اور تحفظات سامنے آئے ہیں ان کاکہنا ہے کہ سیشن 2021-25 بھی تاخیر کاشکار ہے اس کے پیپر نہیں لئے جارہے اس کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ کالجز کو فرسٹ سمسٹردسمبر22 کے آخر میں شروع کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ جامعہ زکریا میں سمسٹر اگست میں شروع ہوگیا اس سے پورا ایک سال ضائع کردیاگیا اب ایمرجنسی طور پر امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا جارہا ہے جو الحاق شدہ کالجز کے ساتھ ناانصافی ہے ،اس سے ان کے طلبا کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔