حکومت شاتمانہ حرکتوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، ٹی این ایف جے

June 03, 2023

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) حضرت امام مہدی کی شان میں گستاخی کے خلاف یومِ احتجاج منایا گیا ۔ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹیل کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت امامی، نائب صدر باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور دیگر رہنماکررہے تھے ۔ علامہ راجہ بشارت امامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی کی توہین اسلام کی توہین ہے، حکومت شاتمانہ حرکتوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام مہدی کی شان میں گستاخی کھلی دہشت گردی ہے۔ اس موقع پر دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔