9 مئی، شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ثبوت موجود ہیں، ن لیگ

June 03, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ، عمران نذیر، عامر خان، سید توصیف شاہ اورصبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ9،10 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ثبوت موجود ہیں ۔