سٹیفورڈشائر: وٹنگٹن میں وین کی ٹکر سے دو نوعمر لڑکیاں ہلاک

June 04, 2023

لندن (پی اے) وٹنگٹن میں وین کی زد میں آکر دو نوعمر لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔ یہ واقعہ مارش لین کے جنکشن کے قریب پیش آیا۔ گزشتہ روز مقامی وقت تقریباً 22:25 بی ایس ٹی پر لیچ فیلڈ روڈ وٹنگٹن سٹیفورڈ شائر پر سفید واکسال ویوارو نے راہگیروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں لڑکیوں کو شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ جمعہ کو سٹیفورڈ شائر پولیس نے کہا کہ دونوں ٹین ایجرز لڑکیاںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس نے اس حادثے کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے عینی شاہدین سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس فورس نے مزید بنایا کہ دونوں خاندانوں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔