لندن رائیڈ میں پاکستانی سائیکل سواروں کی ٹیم کی شرکت، کمیونٹی خیرمقدم

June 04, 2023

لندن (جنگ نیوز) لندن میں اختتام ہفتہ پر سائیکل سواروں کی سالانہ دوڑ لندن رائیڈ 2023 منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے آئی ٹیم نے بھی شرکت کرکے اپنے وطن کی نمائندگی کی۔ لندن رائیڈ میں 25 ہزار سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا اور لندن و ایسکس کی شاہراہوں پر 60, 30 اور ایک سو میل کے فاصلے کی دوڑ میں شرکت کی۔کمیونٹی نے رائیڈمیںپاکستانی ٹیم کی شرکت کاخیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم رانا سہیل احمد، محمد خاص اور پامے پر مشتمل تھا۔ رانا سہیل احمد نےجنگ سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ انہوں نے لندن رائیڈ میں کلین پاکستان، گرین پاکستان سائیکلنگ کلب کی نمائندگی کی جو کہ فلاحی تنظیم کویسٹ آف ہیپی نس فائونڈیشن کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے تین منتخب کردہ ٹائونز میں پودے لگانا، سماجی ترقی اور خوش رہنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی جی پی سائیکلنگ کلب، پاکستان میں اپنے فلاحی مقاصد کیلئے سائیکل دوڑ کا اہتمام کرنے کے حوالے سے مختلف فاصلوں کی معروف ہے۔ انہوں نے لندن رائیڈ کے حوالے سے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے ایک سو میل طویل فاصلے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، اس فاصلے میں 1200 میٹر والے بلند مقامات اور پہاڑی سڑکیں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے پاکستانی تھیم والی شرٹس پہن رکھی تھیں جس کے سبب دوڑ کے راستے میں کھڑے پاکستانیوں نے خوب داد دی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ برس لاہور، فیصل آباد تک 300 کلو میٹر والی دوڑ سمیت مختلف فاصلوں کی متعدد د وڑوں میں شرکت کر چکے ہیں۔