ترکیہ کی طرح پاکستان میں انتخابات کرائے جائیں، حاجی محمد منیر

June 04, 2023

شوٹفورڈ(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ پاکستان کے وقار کے منافی قرار دیا ہے۔ حاجی محمد منیر نے کہا ترکیہ میں رجب ایردوغان نے عام انتخابات کرا کر ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی قائم کر دی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ حاجی محمد منیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور حکومت میں شامل جماعتیں ترکیہ کے عام انتخابات سے سبق حاصل کریں اور ملک میں عام انتخابات کرا نے اعلان کیا جائےتا کہ ملک سے سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کا خاتمہ ہو۔ وزیر اعظم پاکستان ترکیہ کے انتخابات سے سبق حاصل کریں اور پاکستان کے کروڑوں عوام کو ووٹ کا حق دیں ملک میں جھوٹے مقدمات ، پکڑ دھکڑ، کرپش، مہنگائی، ناانصافی ،ذاتی انتقامی کارروائیوں کے سیاہ بادل ختم کئےجائیں ۔ملک میں عام انتخابات کرا کر عالمی برادری پاکستان کا نام روشن کریں ۔ جمہوریت کے استحکام سے ادارے مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔حکمرانوں نے مائیٹ از رائیٹ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے خود ملک میں عام انتخابات کرا کر عوام کو بنیادی حقوق دہیں پھر دوسرے ممالک کی خوشیوں میں شریک ھو کر ملک و قوم کی نمائندگی کریں۔