لوٹن فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر شاندار تقریب کا انعقاد

June 04, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر کاغان ہاؤس لوٹن میں سید حسین شہید سرور کی جانب سے منعقدہ شاندار تقریب میں ایک کیک کاٹا گیا۔کیک تقریب میں میں نو منتخب مئیر آف ووکنگ راجہ محمد الیاس خان نے بطور خاص شرکت کی ۔ دیگر شرکاء میں ملتان سے متعلق سید عابد گیلانی، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر لوٹن پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، لوٹن نو منتخب لبرل کونسلر سردار ظہور احمد، ووکنگ کی معزز شخصیت چودھری صابر حسین، پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، سابق مئیر آف لوٹن چوہدری مسعود اختر، چیئرمین ایجوکیشن بورڈ سوات پروفیسر سید نبی شاہ، پروفیسر محمد حفیظ، تحریک کشمیر برطانیہ کے سنئیر نائب صدر چوہدری محمد شریف، شامل تھے۔ سید حسین شہید سرور ودیگر نے راجہ محمد الیاس خان کو مئیر ووکنگ بننے اور ساتھ ہی فٹبال ٹیم لوٹن کی کامیابی کا خیر مقدم کیا۔