ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ وطن پہنچ گیا

June 04, 2023

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی۔ پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ رجسٹریشن APBMH کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازعہ پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔