جیل میں پیدا ہوئی لڑکی ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھے گی

June 04, 2023

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

جیل میں پیدا ہونے والی امریکی لڑکی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹنے والی خاتون کے یہاں ارورہ اسکائی کاسٹنر نامی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جو اب مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق پیدائش کے بعد لڑکی کے والد نے اسے جیل سے لے جا کر اکیلے ہی اس کی پرورش کی۔

امریکی اخبار کے مطابق ارورہ اسکائی کاسٹنر کی عمر اس وقت 18 سال ہے اور یہ ٹیکساس کی جیل میں پیدا ہوئی تھی۔

نوجوان لڑکی نے ہائی اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے گی۔

ارورہ اسکائی کاسٹنر کا کہنا ہے کہ وہ ہارورڈ میں نفسیات اور فلسفہ پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔