لیڈز میں عید ملن تقریب، نومنتخب لارڈ میئر کی شرکت

June 05, 2023

لیڈز (محمد رجاسب مغل) برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہمارا سنٹر کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن پارٹی میں نومنتخب لارڈ مئیرکونسلر آلگازوتھ اور کونسلر عثمان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ لیڈزکے پہلے مسلمان لارڈ میئر کونسلر محمد اقبال ،کونسلر پول رے ،چوہدری شرافت حسین اور حفیظ بٹ سمیت کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔مقررین نے پاکستانی نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولیات دینے اور سپورٹس سنٹر کی تعمیر کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو غیر معاشرتی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے صحت مند سرگرمیوں کوفروغ دینا ہو گا۔