عالمی یوم ماحولیات پر ایکسپو سٹی دبئی میں کنونشن، اماراتی سفیر کا اہم پیغام

June 05, 2023

پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حمد عبید الزعابی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقدہ موسمیاتی کنونشن (COP 28) ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا اہم موقع ہے۔

خیال رہے کہ فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (28 COP) 30 نومبر سے 12 دسمبر تک ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔

اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب ہمیں تعاون، یکجہتی اور ان چیلنجز کو مثبت مواقع میں تبدیل کرنے کی کوششوں کےلیے متحد ہونا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوپ 28 ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو بین الاقوامی برادری کی پائیدار ترقی کے حصول اور اس اہم ترین سیارے کی بقا کے لیے عملی اقدامات اور پیش قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔