زکوڑی انڈسٹریز کا ایس او ایس چلڈرنز ویلج طلبہ کیلئے دورے کا اہتمام

June 06, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ایس او ایس چلڈرنز ویلج حیات آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز زکوڑی انڈسٹریز لمیٹڈ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر فیکٹری کی ٹیم نے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کرانے کے علاوہ وہاں پرکام کرنے کے ماحول سے بھی روبرو کرایا۔ ٹیم نے طلبہ کو کمپنی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورے تعلیمی نصاب کا اہم حصہ ہیں جہاں طلبہ کو تھیوری اور پریکٹس کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ زکوڑی انڈسٹریز بچوں اور نوجوانو ں کو کاروباری اور صنعتی دنیا سے روشناس کرانے میں پیش پیش ہے اورکوشش ہوتی ہے کہ اس طرح سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔طلبہ نے زکوڑی انڈسٹریز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں فیکٹری وزٹ سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملا، اس لئے وہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔