• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ میں پشاور میں تقسیم انعامات کی تقریب

پشاور (آئی این پی) سکول پشاور میں تقسیم انعامات کی تقریب آرکائیوہال میں منعقد ہوئی جس میں میٹرک بورڈ امتحان میں سکول میں اول ،دوئم آنے والی طالبات میں شیلڈ سرٹیفیکٹ ایوارڈ دیے گئے۔ اول پوزیشن حا صل کرنے والے طالب عالم ذوالکفل کو تقریب کے مہمان خصوصی سکول ڈائریکٹر ڈاکٹر سید داؤد بخاری نے پچا س ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ دوسری پوزیشن سماویہ فیصل اور تیسری پوزیشن نندنا نے حاصل کی۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل میمونہ رؤف اور دیگر سٹاف موجود تھا۔ بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی اور اساتذ ہ کرام کی محنت اور شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹرڈ اکٹر سید داؤ د بخاری نے تقریب کا افتتاح کیا۔ اسکول کی پرنسپل میمونہ رؤف اور اسٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے۔
پشاور سے مزید