پشاور (اے پی پی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں، جس کے دوران ایس پی رورل ڈویژن صابر گل خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔