• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا بونیر میں عوامی خدمت و سہولت کیلئے بڑا اقدام

پشاور(جنگ نیوز)سید فخرجہان نے خیبرپختو نخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے پیر کے روز تحصیل گا گرہ، پی کے 26،ضلع بونیر میں سماجی شعبے کی ترقی و تحفظ کیلئے صوبائی حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبے "دارالامان" کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ معاشرے کے کمزورطبقات بالخصوص بے سہارا، مظلوم اور مشکلات کے شکار خواتین کو باعزت،محفوظ، اور بنیادی سہولیات سے اراستہ شیلٹر اور قانونی معاونت و سماجی بحالی کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔دارالامان کے منصوبے کا قیام محکمہ سماجی بہبود وترقی خواتین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر کنڈی،اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بن یامین، ڈسٹرکٹ افیسر محکمہ سوشل ویلفیئر سریر خان،تحصیل میونسپل افیسر گاگرہ امیر عالم خان، عمائدین علاقہ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں اور کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی فلاح، سماجی تحفظ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بانی چئیرمین عمران خان کے عوام دوست وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبے میں ایسے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جو عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں اور محروم طبقات کو سہارا فراہم کریں۔
پشاور سے مزید