• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ میں 38سالہ شخص قتل، فقیرآباد میں بزرگ شہری کی جان لے لی گئی

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے 38سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ فقیرآباد میں بھی بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق بیڑئی گودر شاہ عالم میں تخت آبادکے مقام پر نوجوان کی قتل شدہ نعش پڑی ملی ۔واقعہ سے متعلق جہانگیر ولد حجرت میر سکنہ شاہین مسلم ٹائون نے بتایاکہ وہ فقیر آباد میں دکان میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ اس کے 38سالہ بھائی محمد وصال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پہنچا تو وصال کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی ۔ انہوںنے بتایاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھر تھانہ فقیرآباد کی حدودمیں بزرگ شہری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی شناخت ملک افضلی خان سے ہوئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ مقتول سابق ایم پی اے نثار مومند کا چچاتھا ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید