برطانوی شہزادی یوجین کے یہاں دوسرے بیٹے کی ولادت

June 06, 2023

برطانیہ کی شہزادی یوجین کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، یہ بات انہوں نے انسٹاگرام پر بتائی۔

شہزادی یوجین شاہ چارلس سوئم کی بھتیجی ہیں، ان کے والد شہزادہ اینڈریو ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر شہزادی نے بتایا کہ ان کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 30 مئی کو ہوئی جس کا نام ارنسٹ جارج رونی بروکس بینک رکھا ہے۔


خیال رہے کہ شہزادی یوجین کی شادی اکتوبر 2018 میں جیک بروکس بینک سے ہوئی تھی۔

ان کے یہاں پہلے بیٹے اگست فلپ ہاک بروکس بینک کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔