جے یو آئی کے وفد کی سی او او واٹر بورڈ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

June 07, 2023

کراچی ( پ ر ) سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کرکےشیرشاہ، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا،انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ شہر میں طلب سے تقریباً 50فیصد کم دستیابی کے باوجودپانی کی منصفانہ تقسیم کیلئےتمام تر وسائلبروئے کار لا رہے ہیں،قاری محمد عثمان نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، سی او او واٹر بورڈ نےشکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔