صارفین اولو کیش اور بروقت نام سے فراڈ ایپس سے خبر دار رہیں، کابینہ ڈویژن

June 07, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کابینہ ڈویژن نے دو ایپس کے بارے میں خبردار کیا ہے جو دھوکہ دہی سے صارفین کا ذاتی ڈیٹا حاصل کر رہی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ ان ایپس کے بارے میں محتاط رہیں۔ صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پلے سٹور پر اولوکیش( Olivecash )اور بروقت(Barwaqt )کے نام سے موجود 2 عدد Apps ایپلی کیشنز کو ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔