کراچی( ثاقب صغیر )پاسپورٹ دفاتر کے کام کے اوقات میں جزوی ترمیم کر دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے سرکلر میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے مطلع کیا گیا ہے کہ فیلڈ دفاتر یعنی ریجنل پاسپورٹ آفسز، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز، پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز، آن لائن پاسپورٹ سیکشن اور پاسپورٹ پروڈکشن فیسلٹی چونکہ ضروری خدمات میں شامل ہیں اس لیے معمول کے مطابق دفاتر ہفتے میں پانچ (05) دن یعنی پیر تا جمعہ کام کریں گے۔سرکلر کے مطابق 24/7 ریجنل پاسپورٹ آفسز اور آسان خدمت مرکز، اسلام آباد اپنے موجودہ شفٹ شیڈول کے مطابق ہی کام جاری رکھیں گے۔