• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی کی بیرون ملک رخصت، تفصیلات فراہم

کراچی (اسد ابن حسن) ڈسٹرکٹ سٹی کراچی رینج میں تعینات گریڈ 19 کے ایس ایس پی عارف عزیز نے 22 مارچ سے 22 جولائی تک چار ماہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت وزارت داخلہ سندھ سے طلب کی تھی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ تنویر احمد طاہر نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ سندھ کو مذکورہ افسر کی چار برس کی بیرون ملک رخصت کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ بھیجے گئے مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ عارف عزیز 2023 میں پانچ دن کے لیے برطانیہ گئے۔ 2023 میں ہی 15 یوم کے لیے عمرے کی رخصت پر سعودی عرب گئے۔ اگلے برس 2024 میں وہ دوبارہ عمرے کے 11 دن کی رخصت پر سعودی عرب گئے۔ 2024 میں 12 دن کی رخصت پر ملیشیا اور تھائی لینڈ گئے۔ 2025 میں ایک مرتبہ پھر 10 یوم کے لیے سعودی عرب عمرے کے لیے گئے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ اب مذکورہ افسر میڈیکل گراؤنڈ پر چار ماہ کی رخصت پر جانا چاہ رہے ہیں جس کی اجازت دی جائے۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افسر کو کراچی رینج کے ڈسٹرکٹ سٹی کے ایس ایس پی کے عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں تعینات ایس ایس پی محظور علی کو ڈسٹرکٹ سٹی کا لک آفٹر چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید