• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کیخلاف نفرت کا خاتمہ،مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف نفرت، تعصب اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے معاشروں کے قیام کے لئے مل کر کام کریں جو احترام، ہم آہنگی اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوں، جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ بلاول ہاوَس سے جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں کے وقار اور حقوق پر حملہ نہیں بلکہ رواداری، بقائے باہمی اور مختلف اقوام و مذاہب کے درمیان باہمی احترام جیسے عالمی اقدار کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید