• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت میں خلل کے بعد نیا گورنر نامزد کیا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امید ہے کل کے سعودی عرب اور ایرانی صدر سے بات کے بعد معاملات بہتر ہوں گے۔سندھ حکومت میں خلل کے بعد نیا گورنر نامزد کیا گیا۔سابق مندوب اقوام متحدہ منیر اکرم نے کہا کہ یہ جنگ کسی معاہدے کے تحت نہیں رکے گی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نےکہا کہ امریکہ اسرائیل و ایران کی جنگ جاری ہے اس جنگ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ تہران میں القدوس ریلی نکالی گئی ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا ہے یہ حملہ اسرائیل کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمپ کہہ رہے ہیں ایران ہتھیار ڈالنے والا ہے۔ ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری کی جگہ نون لیگ کے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے ۔پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری ہیں کابل میں افغان طالبان کی 313کور کا انفرااسٹرکچر قندھار اور پکتیکا میں دہشت گرد کیمپ بھی تباہ ہوئے ہیں۔ مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے اتحادی ایم کیو ایم بھی ہیں اور پیپلز پارٹی بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان کچھ چیزیں طے ہوئی تھیں یہ طے ہوا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کا گورنر مسلم لیگ نون سے ہوگا اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی نامزد کرے گی۔ ایم کیو ایم سے کبھی بھی یہ وعدہ نہیں تھا نہ ہی یہ معاہدہ کا حصہ تھا کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا۔ کامران ٹیسوری گورنر نگراں حکومت سے چلتے ہوئے آرہے تھے اچھا کام کر رہے تھے اس لئے فوری طور پر انہیں بدلنا ضرور ی نہیں سمجھا گیا لیکن حالیہ صورتحال ایسی آئی جس میں صوبائی حکومت میں خلل آیا جس کے بعد محسوس کیا گیا اور نہال ہاشمی کو گورنر نامزد کیا گیا۔ وہ نگراں حکومت کے سیٹ اپ میں آئے تھے انوار الحق کاکڑ بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ان کا تقرر کن بنیادوں پر کیا تھا۔ خالد مقبول سے اس سے متعلق بات ہوتی رہی ہے اور وزیراعظم کی بھی یقینا ہوتی رہی ہوگی اور اُن کے علم بھی یہ بات تھی جب یہ طے ہوگیا کہ اس کا تقرر نون لیگ سے ہوگا اس پر انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کا سندھ کے گورنر کا کبھی مطالبہ نہیں تھااس لئے ان کا چھوڑ کر جانے کوئی بات نہیں ہے کراچی سے متعلق جو اُن کے مطالبات تھے وہ پورے کئے گئے ہیں اور مزید پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید